نام : کیلسی پلس
مؤثر اجزاٴ : کیلشیم ۲۰ فیصد ۲۳ فیصد اجزاے صغیرہ
زمرہ : کھاد خوراک
پیک سائز : ۲ کلو گرام, ۲۵ کلو گرام
فصلیں : تمام فصلیں ، سبزیات ، باغات
وقت استعمال : بجائی کے ساتھ اور ۱۵ دن کے وقفے سے استعمال کریں۔
طریقہ استعمال : بذریعہ چھٹہ
مقدارفی ایکڑ : گندم ، کپاس ، سبزیات ۲۵ کلو گرام ۔ گنا ، کیلا، باغات ۵۰ کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔
دائرہ اثر : جڑوں اور پودں میں کیلشیم کی کمی کو دور کرتا ہےاور جڑوں کو مضبوظ کرتا ہے۔
مختصر تعارف :
کیلشیم پودوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہے، اور کیلسی پلس خاص طور پر آپ کے پودوں میں کیلشیم کی سطح کو برقرارکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے استعمال سے جڑیں، شاخیں اور تنے مضبوط ہوں گے، جو آپ کے پودے کو بیرونی خطرات سے بچائے رکھے گی
طریقہ استعمال :
کیلسی استعمال میں انتہائی آسان ہے، گنا کیلا یا باغات میں فی ایکڑ اراضی پر دو بیگ کیلسی پلس بذریعہ چھٹہ استعمال کریں۔ اسی طرح چاول، گندم، کپاس، سبزیوں اور دیگر فصلوں میں ایک بیگ فی ایکڑ بذریعہ چھٹہ استعمال کریں۔ آپ انتہائی کم عرصہ میں صحت مند فصل و باغات کی صورت میں نتائج دیکھے گے۔یہ پیشہ ور باغبانوں اور شوق رکھنے والوں کے لیے یکساں موزوں ہے۔ آج ہی کیلسی پلس کو آزمائیں اور خود ہی فرق دیکھیں!
اہم فوائد:
کیلسی پلس کا استعمال آپ کو کمزور پھولوں اور پھلوں کے گرنے کے بارے میں فکر سے آزاد کر دے گی۔ یہ آپ کے پودوں کو وائرس کے حملوں سے بھی بچاتا ہے، آپ کے پودوں کے خلیوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان بیماریوں کو روکنے کے لیے موزوں ہے جو آپ کے پودوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کو کم کر سکتی ہیں۔
کیلسی پلس اسٹو میٹافکشن کو بہتر بنا کر آپ کے پودوں کو سخت موسمی حالات سے بچاتا ہے اور پودوں کو پروٹین بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ چاہے گرمی ہویا سردی کیلسی پلس آپ کے پودوں کو محفوظ اور صحت مند رکھے گا۔ یہ سبزیوں اور پھلوں سے لے کرباغات، پھولوں اور جھاڑیوں تک تمام قسم کے پودوں کے لیے مثالی ہے۔
asif__786 –
good